مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا

Michael Vaughan

لندن:  سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے افغانستان ٹیم کو ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار دے دیا۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے گزشتہ سال ورلڈ کپ میں پاکستان کو اور اب ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی افغانستان ٹیم کو ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار دیا۔

مائیکل وان کا خیال ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا سے کافی بہتر ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ افغانستان نے پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دی۔

آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان ٹیم کی تعریف کی اور راشد خان کی کپتانی کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کو شکست ،بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری وائٹ بال کرکٹ کی بہترین ٹیم قرار دیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم نے سپر8 مرحلے کے گروپ ون سے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنا مشکل راستہ کھول لیا ہے۔


متعلقہ خبریں