ٹی20ورلڈ کپ،جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7رن سے شکست دے دی


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا۔

سینٹ لوشیا میں شیڈول ایونٹ کے 45 ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔

پروٹیز کی جانب سے ڈی کاک نے 65 اور ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی۔ ہیری بروک 53 اور لیم لیونگ اسٹونز 33 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقا کے رباڈا اور مہاراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقا پوانٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

اسکواڈ:
انگلینڈ: جوس بٹلر (کپتان)، فل سالٹ، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، لیام لِیونگسٹن، معین علی، عادل راشد، مارک ووڈ، سیم کرن، جوفرا آرچر، ریس ٹوپلے۔

جنوبی افریقا: کوئٹن ڈی کاک، ریزا ہنریکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن، ٹریسٹن اسٹبز، مارکو جینسن، کیشو ماہراج، اوٹنیل بارٹمین، کیگیسو رباڈا، اینرک نوکیے۔


متعلقہ خبریں