امیتابھ بچن نے تیلگو فلم پروڈیوسر اسوینی دت کے پیر چھوکر سب کو حیران کر دیا

amitabh

امیتابھ بچن نے تیلگو فلم پروڈیوسر اسوینی دت کے پیر چھوکر سب کو حیران کر دیا۔

تیلگو اور ہندی زبان کی فلم کالکی 2898 AD جو 27 جون کو ریلیز ہوگی، ریلیز سے قبل ممبئی میں تقریب منعقد کی گئی۔

اداکار پرابھاس، دیپکا پڈوکون، کمل ہاسن اور ران ڈگوبٹی نے جہاں تقریب کو یادگار بنایا، وہیں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے فلم کے پروڈیوسر اسوینی دت کے پیر چھونے پر سب حیران رہ گئے اور ہر کوئی اس جانب متوجہ ہوگیا۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار کے والد کا ردعمل بھی آ گیا

اس سے قبل جب فلم کے پروڈیوسر اسوینی دت اسٹیج پر آئے تو امیتابھ بچن نے انکے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ اپنی دو بیٹیوں سواپنا اور پریانکا کے ساتھ ویجاینتی فلمز کے مالک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اسوینی دت جیسا سادہ اور عاجز انسان اس سے پہلے کبھی نہیں ملا۔ ہر مرتبہ چاہے سیٹ ہو، ایئرپورٹ ہو، یہ سب سے پہلے وہاں موجود ہوتے ہیں تاکہ آپکی حفاظت کرسکیں۔

اس طرح کوئی نہیں سوچتا،جس کے بعد امیتابھ بچن نے کہا میں تمام تر احترام کے ساتھ انکے قدم چھوتا ہوں جس پر جوابی طور پر اسوینی دت نے بھی انکے قدم چھوئے۔


متعلقہ خبریں