اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے

مومنہ اقبال

معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے۔

اداکارہ نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمیں یہ بتاتا ہے کہ بیشک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ جانا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے والد کے جنازے کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ میانی صاحب قبرستان بہاولپور روڈ لاہور کی جنازہ گاہ میں صبح ساڑھے سات بجے ادا کی گئی۔

زندگی میں پہلی بار کسی پر دل آٹھویں جماعت میں آیا تھا، ہانیہ عامر

اس سے قبل ایک انٹرویو میں والد سے متعلق بات کرتے ہوئے مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ میرے والد والدہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے والد کو بھی ایسا ہی داماد ملے، جیسے وہ خود ہیں۔


متعلقہ خبریں