بھارتی قومی ترانہ مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں لازمی قرار

مقبوضہ کشمیر

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں بھارتی قومی ترانہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے تمام اسکولوں کو ہدایت کرتے ہوئے صبح کی اسمبلی کا آغاز قومی ترانے سے کرنے کا کہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی بھارت کے نئے آرمی چیف نامزد

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق صبح کی اسمبلی پروٹوکول کے مطابق قومی ترانے سے شروع ہونی چاہیے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی طلبہ میں اتحاد اور نظم و ضبط کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں