بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ، نعرے بازی

umer ayoub

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایوان میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی گئی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پاکستان پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شدید نعرے بازی کی گئی، رہنما سنی اتحاد کونسل زرتاج گل اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نعرے بازی کرنے والوں میں سر فہرست رہے۔

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار

بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ’’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان ، عمران خان‘‘ کے نعرے لگائے گئے، نعرے ثنااللہ مستی خیل نے لگائے، علاوہ ازیں ایوان میں قیدی نمبر 804 کے بھی نعرے لگائے گئے۔

اپوزیشن کے رکن جمشید دستی نے بجٹ دستاویزات کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے سیکورٹی عملے کو ایوان میں بلا لیا۔اپوزیشن اراکین نے گو شہبازگو کے نعرے بھی لگائے۔


متعلقہ خبریں