ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا حج کے لیے روانہ، دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل

ثانیہ مرزا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ‘میں حج پر جارہی ہوں اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید رکھتی ہوں۔ تمام لوگوں سے عاجزی کے ساتھ اپنی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے لیے معافی کی طلبگار ہوں۔

حج کے دوران کسی کو سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں،سعودی وزیر حج

ثانیہ مرزا نے لکھا کہ امید کرتی ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ میری دعائیں قبول کریں گے اور مجھے اچھے اور سیدھے راستے پر چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت اور بے حد مشکور ہوں، براہِ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ انکی بہن انعم مرزا اور بھائی محمد اسد الدین بھی اس سال حج ادا کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں