اسلام آباد،شاہراہ دستورپر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی برطانوی خاتون سفارتکار کیخلاف مقدمہ درج

خاتون سفارتکار

اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی۔

برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکریٹری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں لاپرواہی اور اشارہ توڑنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف بین ہونے جارہی ہے، فیصل واوڈا کا دعوی

ایف آئی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکریٹری نے ٹریفک اشارہ توڑا، تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس پر سوار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق زخمی پولیس اہلکار امیر داد کاکڑ سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔


متعلقہ خبریں