مارگلہ ہلز پر دوبارہ لگی آگ پر قابو پالیا گیا


مارگلہ ہلز پر دوبارہ لگی آگ پر مکمل طورپر قابو پالیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے آگ بجھانے کیلئے جاری آپریشن کی خود نگرانی کی،چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد موقع پر موجود رہے،ڈی جی انوائرمنٹ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔

باچا خان ایئرپورٹ : حج پرواز گزشتہ روز سے تاخیر کا شکار

200سے زائد فائر فائٹرز نےآگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ،آپریشن میں خصوصی طور پر 2 ہیلی کاپٹرز سمیت فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی استعمال میں لائی گئیں۔

آگ بجھانے کے عمل میں راولپنڈی ریسکیو 1122 کی گاڑیوں اور عملے نے بھی حصہ لیا،تیز ہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں