وفاقی بجٹ 25-2024،اقتصادی سروے کے خدوخال تیار کیے جانے لگے

وفاقی بجٹ

وفاقی بجٹ 25-2024 کیلئے اقتصادی سروے کے خدوخال تیار کیے جانے لگے۔

ذرائع کا کہنا ہے رواں مالی سال کے معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے،معاشی ترقی کی شرح کا ہدف 3.5 فیصد ہے ،آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اتفاق

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا 109 واں اجلاس کل طلب کرلیا گیا ،اجلاس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا۔رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ پیش کیاجائے گا۔

زرعی،صنعتی،خدمات کے شعبے کے اعدادوشمار منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے،اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے معاشی اعدادوشمار کی منظوری بھی دی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں