جناح ہاؤس حملہ کیس، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور

یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ yasmin rashid

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلا ؤاور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے، دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔


متعلقہ خبریں