خطرناک بیماریوں سے عوام کو بچانے کیلئے ڈاکٹرزکی تربیت ضروری ہے، خواجہ سلمان رفیق

kawaja salman

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ خطرناک بیماریوں سے عوام کو بچانے کیلئے ڈاکٹرزکی تربیت ضروری ہے۔ 

صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیرنے مقامی ہوٹل میں ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایس آرز کے تربیتی سیشن میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔

مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے شرکاسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو بہت بری طرح متاثر کیا تھا۔ ایسی خطرناک بیماریوں  سے عواٖم کو بچانے کیلئے ڈاکٹرزکی تربیت ضروری ہے اورہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہر بیماری اور علاج بارے پوری آگاہی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں نظام صحت کی بہتری کیلئے محنت کر رہے ہیں۔ خدمت انسانیت سے دنیا و آخرت سنواری جا سکتی ہے۔

2011 میں شہباز شریف کی قیادت میں پوری دنیا کو ڈینگی پر قابو پا کر دیکھایا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے وفاق اورصوبہ پنجاب میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں تا کہ انسانیت کا بھلا ہو، آج کے ڈاکٹرز کے اندر لیڈرشپ کی خوبیاں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایم ایس حضرات کی تعیناتی سو فیصد میرٹ پر کی ہے۔ہمیں ہمیشہ رزلٹ اریئنٹڈ ہونا چاہئے۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 17روپے کلو کمی

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت کے نظام کو مل جل کر ٹھیک کریں گے،ڈاکٹرز مسیحا ہیں جو انسانیت کی خدمت کرکے دنیا اور آخرت سنوار رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کی ٹریننگ سے ان میں لیڈرشپ کوالٹی پیدا کی جارہی ہیں۔ڈونرز ہماری تربیت کرکے ہماری ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ کپیسٹی بڑھا رہے ہیں، ہمیں انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا مزاج بدلنا ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں