تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پر تشدد ہوا ہے ، ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں، ہم کس چیز کی معافی مانگیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بوگس مقدمات ہیں، اب ہم شامل تفتیش ہونے جا رہے ہیں، ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا۔
مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ سب سے بات کرینگے ، بیرسٹر گوہر
عمرایواب نے کہا کہ گندم میں 350 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا، اُس وقت محسن نقوی وزیرِ اعلیٰ تھا، محسن نقوی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے اور لوگ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے ساتھ ابھی تحریک سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچا ، شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری
عمر ایوب نے کہا کہ شیر افضل مروت کو آج شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ، ان کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔