کراچی میں چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 98 روپے مقرر

چکی کے آٹے

شہر قائد کراچی میں اڑھائی نمبر آٹے( چکی آٹے) کی ریٹیل سرکار ی قیمت 30 روپے کی کمی سے 98 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ ہم تو کئی روز پہلے سے قیمت میں کمی کر چکے ہیں ،فائن آٹے کی قیمت بھی 20 سے 25 روپے کلو کم ہو چکی ہے۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

دوسری جانب آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود کراچی میں روٹی کی قیمت کم نہیں کی گئی،شہر میں روٹی 20،25 اور 30روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ تندور مالکان براہ راست مل مالکان سے آٹا خریدتے ہیں اس طرح انھیں فی کلو آٹا ریٹیل سے بھی 10روپے کم نرخ پر ملتا ہے ۔

واضح رہے کہ فلور ملز کی جانب سےآٹے کی ایکس فلور مل قیمت 91سے 92روپے فی کلو ہے اور نقد ادائیگی پر اس کا نرخ مزید 2روپے تک کم ہو جاتا ہے۔

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی

علاوہ ازیں ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا، کہ کہا جا رہا ہے ہمارے دور میں گندم امپورٹ ہوئی جس سے بحرانی کیفیت پیدا ہوئی۔دوسرا چارج یہ آرہا ہے کہ ہم نے کرپشن کی اس وجہ سے گندم امپورٹ کی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں امپورٹ بل آرڈر پی ٹی آئی کی حکومت کا ہے ،ہم نے کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا،ہم ایس آر او کے تحت تسلسل سے یہ کام کررہے تھے۔

جوڈیٹا جمع ہواوہ پی ڈی ایم حکومت کے آخری دنوں میں ہوا،پی ڈی ایم حکومت نے فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا،ہم نے صرف یہ فیصلہ کیا کہ پاکستانی حکومت ریاست کاپیسہ استعمال نہیں کرے گی۔

10 اور 11مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

ہم نے فیصلہ دیا کہ ہم خریداری نہیں کریں گے پرائیوٹ سیکٹر کو کرنے دیں،ہم نے گندم امپورٹ کرنے کی پرائیوٹ سیکٹر کو خصوصی اجازت نہیں دی ،جو ایس آر او تھا اس کے تحت پرائیوٹ سیکٹر خود امپورٹ کر سکتے تھے۔

گندم کے حوالے سے مس مینجمنٹ کے مسائل تھے،ہم نے پاکستان کی سرکار کا پیسہ بچایا،ہم نے جو فیصلہ کیا اس میں 2.4ملین ٹن کے گیپ کوسنبھالنا تھا،جو اضافی گندم کا واویلا ہے وہ صرف3،ساڑھے تین ٹن ہے،3،ساڑھے 3ٹن گندم صرف تین روز کی کھپت کیلئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3پارٹیاں ایسی ہیں 50،60فیصد امپورٹ ان کے حصہ میں آئی، سب کے سب نے ہمیں چور ڈکلیئر کیا،اگر کسی نے طلب کیا تو ہم ضرور معاونت کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں