ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے  جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کی کمی

قیمتوں میں اضافہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ پر افسران اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

10 اور 11مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے اور بریفنگ دی۔

اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔

ای سی سی :پاسکو کے گندم خریداری ہدف میں 4 لاکھ ٹن اضافے کی منظوری

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ ساتھ ہی اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

زیرالتوا ٹیکس کیسز کے معاملات دیکھنے کیلئے ڈائریکٹریٹ جنرل لا قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔ انہوں نے بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لینے کا حکم دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں