خلیج بنگال میں رواں سال کے پہلے سمندری طوفان کی پیشگوئی

سمندری طوفان

موسمیاتی ماہرین نے خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کردیا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤبن گیا ہے، ان دنوں سطح سمندرکے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں۔

سعودی فرمانروا پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ، جدہ کے السلام پیلس میں علاج کروائیں گے

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زائد درجہ حرارت ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتاہے، آئندہ 3 سے 4 دن میں یہ طاقتور ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ڈیپ ڈیپریشن کا شدت اختیار کرکے طوفان بننے کاامکان ہے، سمندری طوفان کے رخ اور اس کی شدت آنے والے دنوں میں واضح ہوگی۔


متعلقہ خبریں