وعدہ ہے ارض پاک، عظیم شہدا کے ورثا اور قوم سے، 9 مئی پھر نہیں ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ارضِ پاک، عظیم شہدا کے ورثا اور قوم سے وعدہ ہے کہ 9 مئی پھر نہیں ہوگا، دوست ممالک سے تعلقات بہتر نہ ہوں اس لیے 9 مئی کیا گیا

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی دو سوچوں کو الگ کرنے وال ادن ہے۔ قوم اور پاکستان مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے،
آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اور تاریخ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ہمیں آگے بڑھنا اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں۔ پارلیمنٹ کی عمارت سے قوم کو یکسوئی اور اتحاد کاپیغام دیتے ہیں۔

سانحہ 9 مئی ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، اس دن ملک اور اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی، شہدا کی یادگاروں پر خوفناک حملے کیے گئے۔ کوئی ملک اپنے ہیروز، شہدا کے خلاف بدترین زبان برداشت نہیں کرسکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی 2023 شاید کو یہ حملے نہ کیے جاتے کہ اگر خانہ کعبہ کی ماڈل کی گھڑی اور زیورات اور زمینوں کی خرید و فروخت اور کرپشن کی بھرمار تھی، اگر اس کا نوٹس پی ڈی ایم کی حکومت نہ لیتی، تو شاید یہ حملہ نہ کیا جاتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاید یہ حملہ نہ کیا جاتا اگر 190 ملین پاؤنڈ میں جو بدترین خیانت کی تھی، جو ایک قومی جرم تھا، اگر پی ڈی ایم کی حکومت اس کا نوٹس نہ لیتی تو شاید یہ حملے نہ کیے جاتے۔ شاید یہ حملے نہ کیے جاتے اگر بعض اہم عہدوں پر میرٹ سے ہٹ کر پی ڈی ایم کی حکومت تقرریاں کر دیتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیا امریکا اور برطانیہ میں فسادیوں کو سزائیں نہیں دی گئیں۔ پی ٹی آئی حکومت کو قانونی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا، اپنی حکومت گرانے کو کبھی امریکی سازش اور کبھی کیا کہا۔

9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کیے، دوست ممالک سے تعلقات بہتر نہ ہوں اس لیے 9 مئی کیا گیا۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سائفر معاملے پر مختلف پینترے بدلے، جس طرح 9 مئی کو حملے ہوئے اس کو کوئی برداشت نہیں کرتا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ جتھوں کو ترغیب دی گئی کہ کیسے حملے کرنے ہیں، جنہوں نے جتھوں کو بغاوت پر اکسایا آج تک اسے جھٹلاتے ہیں۔ آج کے دن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ 9 مئی کے حملے کیوں کیے گئے۔


متعلقہ خبریں