پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا

پی سی بی pcb پی ایس ایل 10

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق زیادہ سے زیادہ دس میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ آٹھ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان اسٹیڈیم پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے، مزید برآں چار میچز نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔ کراچی میں محدود میچز گزشتہ سیزن میں کراؤڈ ٹرن آؤٹ کی وجہ سے ہیں۔

چار سال بعد ٹیم میں آیا، ورلڈکپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے، محمد عامر

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے تمام دس میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نو، نو میچ کھیلیں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آٹھ، آٹھ میچ فلڈ لائٹس میں کھیلیں گے۔

کراچی میں شیڈول کے پانچوں میچوں کی میزبانی کنگز کرے گی۔قلندرز بھی اپنے آدھے میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔ گلیڈی ایٹرز اپنے پانچ میچ لاہور میں کھیلے گی، سلطان اور یونائیٹڈ اپنے اپنے ہوم گراؤنڈز یعنی ملتان اور راولپنڈی پر پانچ پانچ بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

زلمی کے پانچ میچز راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے۔ مزید یہ کہ ٹیمیں 7 اپریل 2025 کو رپورٹ کریں گی، پریکٹس سیشن 11 اپریل تک جاری رہیں گے۔

افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہفتہ 12 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اگلے روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی میں دو میچ کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔

ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ،پاکستان نے2گولڈ اور4سلورمیڈلزجیت لئے

راولپنڈی میں میچز کی ابتدائی سیریز 19 اپریل کو ختم ہوگی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز 21 کو مکمل ہوں گے،میچز 22 اپریل سے ملتان اور 24 اپریل سے لاہور میں شروع ہوں گے۔

آخری میچ 4 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد راولپنڈی چار اور ملتان دو میچوں کی میزبانی کرے گا، 11 سے 14 مئی تک کوئی میچ نہیں ہوگا جس کے بعد 15 مئی کو کوالیفائر نیوٹرل مقام پر کھیلا جائے گا۔

16 مئی کو ایلیمینیٹر، 18 مئی کو کوالیفائر 2 اور فائنل 20 مئی کو کھیلا جائے گا، پی سی بی نے مجوزہ شیڈول میں نیوٹرل وینیو کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں جبکہ امکان ہے کہ یہ انگلینڈ ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ ان میچوں کا ابتدائی شیڈول ہے جن کا فرنچائزز جائزہ لیں گی اور پی سی بی سے رابطہ کریں گی اور تبدیلیاں ممکن ہیں۔


متعلقہ خبریں