نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی ‘مکالو پیک’ سر کرلی

نائلہ کیانی

پاکستانی کوہِ پیما نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

الپائن کلپ آف پاکستان کے سیکرٹری کے مطابق نائلہ کیانی نے نیپال میں موجود دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی “مکالو پیک” کو سر کرلیا۔ نائلہ کیانی نے مکالو پیک کو پاکستانی وقت 8 بج کر 50 منٹ پر سر کر کہ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ شاندار کارنامہ انجام دینے کے بعد نائلہ کیانی نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 3 سال کے عرصے میں 8 ہزار سے بلند 11 چوٹیاں سر کرلیں۔ وہ پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں جنہوں نے یہ تاریخی سنگِ میل طے کرلیا۔

نائلہ کیانی نے دنیا کی چوتھی خطرناک ترین چوٹی ‘مناسلو’ سر کرلی

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی نائلہ کیانی کوہ پیمائی کی دنیا میں کئی اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں۔ نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون بھی بن چکی ہیں۔

دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو، دنیا کی گیارہویں بڑی چوٹی گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا اعزاز بھی نائلہ کیانی کے پاس ہے۔


متعلقہ خبریں