اہم پاکستانی مشنز میں انسانی حقوق افسران تعینات کرنے کی سفارش


اسلام آباد: وزارت انسانی حقوق نے ایک ہمہ جہت قومی بیانیہ کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے اور تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی نمائندگی کے ساتھ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت انسانی حقوق نے بریفنگ دیتے ہوئے تجاویز پیش کیں کہ اہم پاکستانی مشنز میں انسانی حقوق افسران تعینات کیے جانے چاہیئں۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو وزارت انسانی حقوق کے امور کار، انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ  میں اس کے کردار اور اس ضمن میں پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پرسیکرٹری انسانی حقوق نے وزیراعظم کو ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ  کے لیے قوانین کے نفاذ  کے بارے میں آگاہ  کیا۔

بریفنگ میں وزیر انسانی حقوق روشن خورشید بھروچہ، سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن رابعہ جویری آغا، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور وزارت انسانی حقوق کے سینئر حکام نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں