دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ، قومی اسکواڈ کا اعلان، اسامہ میر اور زمان خان باہر

قومی اسکواڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ابرار احمد اور حارث رؤف کی ٹیم میں انٹری، قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ بابر اعظم کی قیادت میں شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان، شاہین آفریدی، افتخار احمد اور عماد وسیم اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سری لنکا نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرلیں

دیگر کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عثمان خان، اعظم خان، عرفان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، آغا سلمان شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے اُسامہ میر اور زمان خان کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ غیر معمولی ٹیلنٹ کی دستیابی کی وجہ سے ٹیم کا انتخاب آسان نہیں تھا۔

ٹی20ورلڈکپ 2024، پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،سابق انگلش کپتان کی پیشگوئی

خیال رہے کہ قومی ٹیم 7 مئی کو غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گی۔ آئرلینڈ کے خلاف قومی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 مئی، دوسرا 12 مئی اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔

آئر لینڈ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں