اسلام آباد یونائیٹڈ دو مئی کو پی ایس ایل ٹرافی اٹھائے وکٹری پریڈ کریگی

پی ایس ایل

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ جیت کا جشن منائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مداحوں کو تیار رہنے کا کہا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو مئی کو وکٹری پریڈ کرتے ہوئے پی ایس ایل جیت کا جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 9 کا تاج اسلام آباد یونائیٹڈ کے سر سج گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق ٹیم اسلام آباد کے شالیمار گراؤنڈ سے ایف 9 پارک تک ٹرافی اٹھائے وکٹری پریڈ کرے گی۔ پریڈ کا وقت 5 بجے سے 8 بجے تک رکھا گیا ہے جس کے لیے یونائیٹڈ فینز کو دعوت دی گئی ہے۔

ٹیم کے ایف 9 پارک پہنچنے کے بعد خصوصی تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔ جیت کے جشن میں یونائیٹڈ کے مقامی کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ہی شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 2024 کے فائنل میں اسلام آباد نے ملتان کو ہراکر تیسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں