پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

جعلی لائسنس:40 پائلٹوں کیخلاف مقدمات درج

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی ہوا بازی کی تنظیم (آئی کاؤ)کے یونیورسل ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باآسانی نئے (آئی کاؤ) بینچ مارک/معیار 2023اہداف کو حاصل کر لیا۔ سول ایوی ایشن (آئی کاؤ) 2030 کے بیشتر اہداف حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔

آئی کاؤ کا 2023 کے لئے 80 فیصد ہدف تھا جبکہ پاکستان نے 86 اعشاریہ 73 فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے۔

سول ایوی ایشن کا سال 2023 کے لئے یہ اسکور آئی کاؤ 2030 کے ہدف 90 فیصد کے بہت قریب ہے۔ شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کا یونیورسل ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی

شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم آئی کاؤ نے فروری میں دس روزہ ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کا مقصد گلوبل ایوی ایشن سیکیورٹی کے معیار کو مسلسل مانیٹر کرنا اور آڈٹ کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔

اس آڈٹ کی کامیابی نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی ایکٹ 2023 اور ایئرپورٹس عملہ، ایئر لائنز، کارگو ایجنٹوں، گراؤنڈ ہینڈلرز اور اے ایس ایف کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔


متعلقہ خبریں