صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں نئے تعینات ہونے والے تمام ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی ممبران کی سفارشات پر نئے ایم ایس حضرات کو تعینات کیا گیا ہے۔نئے تعینات ہونے والے تمام ایم ایس حضرات خدمت انسانیت کواپناشعاربنائیں گے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے نصب
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کی فراہمی میں ایک فیصدبھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ نے نئے تعینات ہونے والے ایم ایس حضرات کو دکھی انسانیت کی خدمت کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ نئے تعینات ہونے والے تمام ایم ایس حضرات جوائن کرکے ہسپتالوں میں مریضوں تک بلا تعطل طبی سہولیات کو یقینی بنائیں۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے نصب
پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔