چین کی موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی

چین کی موبائل فون کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی اے کے مطابق چینی کمپنی اسمارٹ فونز زیادہ فیچرز کے ساتھ کم قیمت پر متعارف کرائے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کمپنی نے تمام کارروائی مکمل کرلی ہے۔

شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے حکام کی ملاقات، ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو

کچھ روز پہلے وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی محمد شہباز خان اور سی ای او وطین عدیل راشد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

شزہ فاطمہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ یوتھ کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔ سی ای او تاون محمد شہباز نے کہاکہ فائبر انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں