انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

معمولی کمی

دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج منگل کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 33پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 38 پیسے پر بندہوئی۔

مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کو کستوری اور عنبر سے مہکانے والے پاکستانی کون ہیں؟

آج صبح کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر 17 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 50 پیسےپرٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی تاہم کاروبار دن کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا تھا۔

دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل مہنگا ہونے کے بعد  سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کی کمی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی صرافہ ایشویسی ایشن کے مطابق ملک میں آج مسلسل دوسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 جبکہ فی 10 گرام سونا 6687 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے کا ہو گیا۔

فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار900 روپےکا ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 72 ڈالر کی بڑی کمی کے ساتھ 2309 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 75.74 روپے کی کمی سے 2371.94 روپے کی سطح پر آ گئی۔

علاوہ ازیں اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 316  پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 750 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 71 ہزار 434 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں