فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار900 روپےکا ہوگیا

سونا gold

gold


کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونا 2 ہزار200 روپےتک مہنگا ہوگیا۔

چین نے سو لر پینل کی سپلائی بڑھا کر ریٹ ناقابل یقین حد تک گرا دیئے

گولڈ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار900 روپےکا ہوگیا ہے ،10گرام سونے کی قیمت میں 18 سو87 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار964 روپےکا ہوگیا۔

یاد رہے اس سے قبل ورلڈ گولڈ کونسل نے سال 2024 میں سونے کی قیمتوں کا آؤٹ لک جاری کیا تھا۔ورلڈ گولڈ کونسل نے اپنے 2024 کے آؤٹ لک میں اگلے سال سونے کی قیمتوں کے لیے تین منظرنامے پیش کیے تھے۔

سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ کی تشہیر لازمی قرار

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 45 سے 65 فیصد امکان ہے کہ 2024 میں امریکی معیشت سست روی کا شکار رہے گی۔
اگر ایسا ہوا تو سونے کی مانگ الٹرا پوٹینشل کے ساتھ فلیٹ ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ سونے کی قیمتوں میں قدرے اضافہ ہوگا۔

25 سے 55 فیصد امکانی شرح کے ساتھ دوسرا امکان یہ بھی ہے کہ امریکی معیشت کوہارڈ لینڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس منظر نامے میں سونے کی مانگ بڑھے گی اور قیمتیں بڑھیں گی۔

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کی نئی ایڈوائزری جاری

ڈبلیو جی سی نے 5 سے 10 فیصد امکانی شرح کے ساتھ تیسرا منظرنامہ بھی پیش کیا تھا، جس میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ امریکی معیشت کسی بھی طرح کی سست روی کا تجربہ نہیں کرے گی۔

اگر ایسا ہوا تو قیمتوں پر منفی دباؤ کے ساتھ سونے کی مانگ فلیٹ رہے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ قیمتیں کم ہوں گی۔ تاہم کم امکانی شرح کے ساتھ ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ کی تشہیر لازمی قرار

ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے کہ عالمی کساد بازاری کا بھی امکان ہے اس لئے سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں۔

 


متعلقہ خبریں