ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال ،  گارڈ آف آنر پیش


ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ نے نورخان ایئربیس پر ایرانی صدر کااستقبال کیا ، وزیراعظم ہاؤس پہنچے پر ایران کے صدر کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی  صدر آصف  زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، ‎ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، ایرانی صدر

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے صدر کو کابینہ ارکان کاتعارف کرایا ،ایرانی صدر اور وزیراعظم نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا ، دونوں رہنما مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہونگے۔

دونوں رہنما اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دینے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ، وزیراعظم  شہباز شریف ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

ایرانی صدر کی آمد ، کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ‎ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، زراعت، عوام سے عوام کے باہمی رابطوں اور دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ  صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں