امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل اور یوکرین کیلئے 95 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی

امریکی امداد (american aid)

امریکی حکومت نے اسرائیل اور یوکرین کیلئے 95 ارب ڈالر کی امداد کا بل منظور کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امداد کا بل منظور کیا، یہ بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔

توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے، امریکا

امریکا نے یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر سے زائد کا امدادی پیکیج کی بھی منظوری دیدی ہے ، یہ  بل بھی اب منظوری کیلئے سینیٹ میں جائے گا۔

اس کے علاوہ تائیوان سمیت ایشیا پیسیفک میں امریکی اتحادیوں کے لیے 8.12 ارب ڈالر بھی اس پیکیج کا حصہ ہیں۔

پولینڈ نے اپنے فوجی یوکرین بھیجے تو وہ زندہ واپس نہیں جا سکیں گے، ولادی میر پیوٹن

یوکرین کے لیے امریکی امدادی بل کی منظوری پر روس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یوکرین کے لیے امداد کی منظوری یوکرین کو مزید تباہ کر دے گی، امریکی اقدام کے نتیجے میں یوکرین تنازع میں مزید ہلاکتیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں