اسمگلنگ خاتمہ، تعاون پر آرمی چیف کو خراج تحسین،مہم تیز کرنے کا حکم

shehbaz sharif

وزیراعظم نے اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اسلام آباد ، بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں۔

آرمی چیف کواسمگلنگ میں خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ تعاون پر خراج تحسین پیش کرتاہوں،اجلاس میں اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قائم شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

وزیراعظم نےاسمگلنگ کرنے والے عناصر ،انکےسہولت کار افسروں کی نشاندہی پرکمیٹی کی تعریف کی ،وزیراعظم نے نشاندہی شدہ افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ۔

پاکستان نے ہر سال 25ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے،وزیرخزانہ

وزیر اعظم شہبازشریف نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے سے تعاون،اسمگلروں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی اور مثالی سزا دلوانے اوروزرات قانون و انصاف کو اس حوالے سے فوری طور پر ضروری قانون سازی کی ہدایت بھی کی ۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور سہولت کاروں کوکوئی رعایت نہیں دیں گے،نوجوانوں کو متبادل روزگار کے مواقع اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاء کی پاکستان میں فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے انکی مانیٹرنگ کو تیز اور مؤثر کیا جائے۔

افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی

وزیراعظم نے کسٹم حکام کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مانیٹر کرنے والے سسٹم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ،قومی سطح پر منشیات کے استعمال کی جانچ کیلئے سروے کیلئے فوری فنڈز جاری کرنےاور چینی کی مکمل طور پر اسمگلنگ روکنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیر اعظم نےیواے ای حکومت اور عوام کے مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای حکومت اور عوام نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا،وزیراعظم نےاماراتی عوام کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے پر متحد عرب امارات کے صدر کی تعریف کی۔

روٹی 16اور نان20روپے میں فروخت کریں گے،نان بائی ایسوسی ایشن رضامند

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں ،پاکستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،انہوں  نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔

دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی کے کے چیلنج سے نمٹنے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں،متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کو سراہا،پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

دریں اثنا وزیراعظم نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے بلندی درجات کی دعا کی اورلواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔ انہوں نے این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

فوریکس مارکیٹس میں بھونچال ، بٹ کوئن کی قیمت گر گئی

وزیراعظم شہبازشریف نے متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑکیں اور راستے کھولنے کا کام تیز کیا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں