موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

موٹر وے پولیس

عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

ایف بی آر کا فیصلہ ، صارفین کا تحفظ یقینی بنائینگے، پی ٹی اے

سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے خلاف ضمانت خارج کرنے کے کافی شواہد موجود ہیں ۔بادی النظر میں ملزمہ پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں ۔ ملزمہ فوری ضمانت کی حق دار نہیں ہے ۔

امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

دوسری جانب موٹر وے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب خاتون ڈرائیور اور اس کی ساتھی کی موٹر وے پولیس افسران کے ساتھ بد تہذیبی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی، اس ویڈیو میں خواتین کو افسران سے بدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، موٹر وے پولیس نے مذکورہ خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شرح سود کم کرنے سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی ہے جنہوں نے موٹروے پولیس افسران کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ڈرائیور انتہائی لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی جنہیں روکنے کی کوشش کی گئی ، مذکورہ واقعہ کلر کہار کے قریب پیش آیا ۔

گندم کی ا سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث کسٹمز افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کر لی گئی

ترجمان نے کہا کہ خاتون ڈرائیور کو اوور سپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا جس پر خاتون ڈرائیور اور ان کی ساتھی مسافرنے موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی شروع کر دی اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں ۔

فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرز کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دبائو ڈالتی رہیں اورٹریفک وائلیشن پر جرمانہ ادا کئے بغیر وہاں سے چلی گئیں ۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹروے پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں