ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان


ضمنی الیکشن کے باعث  انٹرمیڈیٹ امتحان 2024 پارٹ 2 کے دو پیپر ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

لاہور میں فروخت ہو نے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلیں

نوٹیفکیشن کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں میں کیمسٹری اور انگلش کے پرچے شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ عملے کے ذریعہ انتخابی مواد وصول کرنے کی وجہ سے پیپر ملتوی ہوئے۔

بعد ازاں لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے ملتوی ہونے والے امتحان کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

موسم گرما کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

کیمسٹری کا پرچہ بیس اپریل کے بجائے تئیس مئی کو لیا جائے گا،انگلش کا پیپر بائیس اپریل کی بجائے پچیس مئی کو منعقد ہو گا۔

امیدوار پرانے سینٹرز اور پرانے رول نمبرز کے ساتھ امتحانات میں شرکت کر سکیں گے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں