بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

موسلادھار بارش rain

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ رات سے جاری ہے، موسلاھار بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے، پی ڈی ایم اے کے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،تفتان، نوکنڈی اور دالبندین سمیت پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت 11اورقلات 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بیشتر علاقوں میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا بارشیں، مختلف حادثات میں 32 جاں بحق، 41 افراد زخمی

گوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ تیز ہواؤں کے وجہ سے چھوٹی اور بڑی کشتیوں کو نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، زیارت، چمن اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی برسات ہوئی۔

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش ، نظام زندگی درہم برہم ، ریڈ الرٹ جاری

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ بلوچستان میں 16 اپریل کی رات سے19 اپریل کے دوران گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، آواران، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی،ڑوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید، موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں 17اپریل کی رات سے21 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، بعض مقا ما ت پر شدیدموسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں