پاکستان نے معیشت کے استحکام کے حوالے سے خاطر خواہ پیشرفت کی، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معیشت کے استحکام کے حوالے سے خاطر خواہ پیشرفت کی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مابین اسٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قرض کے انتظام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معیشت کے استحکام کے حوالے سے خاطر خواہ پیشرفت کی اور پاکستانی معیشت کی کامیابی کے حوالے سے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ ویزا پر آنیوالے ملازمت تلاش نہ کریں ، سعودی عرب کی سخت وارننگ

میتھیو ملر نے کہا کہ تکنیکی معاہدوں کے ساتھ ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات جاری رہیں گے جبکہ کاروباری اور سرمایہ کاری روابط دوطرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں