یہ نظام روز بروز بے نقاب ہو رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہونگے ، علی امین گنڈا پور

Ali Amin Gandapur

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے، یہ سب بے نقاب ہوں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 بنانے والے نے اعتراف کیا تو کہا گیا وہ ذہنی مریض ہے۔ جس کا بھی ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ ذہنی مریض ہے۔

ہماری مخصوص نشستیں کسی اور کو دی گئیں ، غیر قانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دینگے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا  کہ  یہ سمجھتے ہیں ڈنڈے کے زور پر منہ بند کر دیں گے، ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو ملا، کبھی لندن پلان کبھی کوئی پلان بن جاتا ہے، کچھ لوگ اپنی خواہش پر ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم سے ملاقات پر بانی پی ٹی آئی سے کوئی ناراضگی نہیں، وزیرِ اعظم قیادت کر رہے ہیں اس لیے بطور وزیرِ اعلیٰ معاملات انہیں سے چل رہے ہیں۔

میرے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہو رہی ہے،شیر افضل مروت

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھ پر جو مقدمات ہیں ان کے مطابق ایک وقت پر 8 ضلعوں میں موجود ہوں اور وہاں کارروائیاں کر رہا تھا، یہ نظام دن بدن خود کو ایکسپوز کر رہا ہے، 6 ججز کے خط پر کمیشن بننا بہت ضروری ہے، ججز کے خط کے بعد چیزیں اوپن ہو چکی ہیں، ہماری جنگ جاری رہے گی، نظام کو پیغام ہے،  ملک پر رحم کریں۔

اگلے الیکشن میں ہم آپ کو دن میں تارے دکھا ئیں گے، عمرایوب

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر ہوں گے اور وزیرِ اعظم بھی ہوں گے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں