معروف ادکارہ درفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے نقصانات بتا دیے

DURE FISHAN

معروف ادا کارہ در فشاں سلیم نے پسند کی شادی سے متعلق اپناردعمل دے دیا۔

در فشاں سلیم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کہا کہ پسند کی شادی کے تین نقصانات ہیں، میری نظر میں پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔ نئی شادی کے ابتدائی پہلے دو ماہ کی چاہت کا عنصر باقی نہیں رہتا۔

عادل راجہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کیس ہار گئے، 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

انہوں نے کہا کہ پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی جان جاتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔ تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں کوئی خاص مزاح بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ درفشاں سلیم کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، حال ہی میں ان کا ڈراما ‘عشق مرشد’ عوام میں بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔


متعلقہ خبریں