بیساکھی میلہ ، بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے

سکھ یاتری (sikh )

ساکھی میلہ میں شرکت کیلئے بھارت سے 2 ہزار 843 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا اور دیگر حکام نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

سکھ  واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے جو 10 روز یہاں قیام کریں گے، سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے ننکانہ صاحب، سچا سودا، حسن ابدال جائیں گے اور 22 اپریل کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکی صدر کا احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ

دوسری جانب ملک بھر سے بھی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آمد شروع ہو گئی ہے ، بیساکھی میلہ تین دن جاری رہے گا۔

ڈی پی او اٹک کا کہنا ہے کہ تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 سو کے قریب افسران و اہلکارز تعینات ہیں، ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں