اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کر کے غلطی کی، سزا ضرور ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو کو ضرور سزا ملے گی۔

گزشتہ روز نمازِ پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کر کے غلطی کی۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو سزا ضرور ملنی چاہیے اور ملے گی۔

ایران یا حزب اللہ کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں، بلومبرگ نے خبردار کردیا

جواب میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کر کے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ ایرانی سرزمین سے ہوا تو جواب ایرانی سرزمین کے اندر دیں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروعات میں اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے مالیاتی امور پر امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں