وزیراعظم شہباز شریف کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح آلسالم آلصباح کا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد دی۔

شہباز شریف کو کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح آلسالم آلصباح نے عید الفطر کی مبارکباد دی جس پر انہوں نے کویتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ و تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

دورانِ گفتگو شہباز شریف نے پاکستان کویت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو عوام کے لیے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

شہبازشریف کی ملائشین ہم منصب انور ابراہیم کو دورہ پاکستان کی دعوت

شہباز شریف کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی گئی۔ دونون رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی، امتِ مسلمہ کے مابین بھائی چارے کی دعا کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باالخصوص نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے کی بھی دعا کی۔ کویت کے وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں