محکمہ موسمیات کی پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی

rain بارش

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے جما لیے ہیں، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمالی بلوچستان میں تیز ہوائیں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

رپورٹ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقہ جات میں بلند پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ ، اتوار اور سوموار کے روز بھی ملک کے  مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم بعض علاقوں میں ژالہ باری کیساتھ  تیز موسلادھار بارش متوقع ہے۔ اور بلند پہاڑوں پر برفباری کے امکانات بھی ہیں۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے مرکزی جامع مسجد اڈیالہ جیل میں نمازِ عید ادا کی

محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 اپریل منگل کے روز بھی بیشتر علاقوں اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں