ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے


پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، اس موقع پر اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

عید کے موقع پر اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جہاں سیاسی شخصیات، غیر ملکی سفیروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے نماز  پڑھی۔

صدر مملک آصف زرداری کا عید الفطر پر پیغام جاری

راولپنڈی شہر میں بھی نمازِ عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ عیدگاہ شریف، لیاقت باغ، موہڑہ شریف اور امام بارگاہ قدیمی میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا جہاں نماز عید الفطر قاری محمد سلیمی کی امامت میں ادا کی گئی۔

ہم نیوز کی جانب سے پوری قوم کو عید کی خوشیاں مبارک

لاہور میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں مفتی راغب نعیمی کی امامت میں ہوا۔ اس دوران ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔

بلوچستان میں نماز عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ طوغی روڈ میں ہوا جہاں مرکزی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے نماز عید کی امامت کرائی۔


متعلقہ خبریں