عیدالفطر کے موقع پر اظہر علی کی فلسطین سے اظہار یکجہتی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے عید الفطر کے موقع پر فلسطین کا پرچم پہن کر اظہار یکجہتی کی۔

سوشل میڈیا پر اظہر علی نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ عید کی تصاویر شیئر کیں۔ اس موقع پر اظہر علی اور ان کے بیٹوں کو گلے میں فلسطینی جھنڈے والا مفلر باندھے دیکھا جاسکتا ہے۔

عید الفطر کے موقع پر کس سیاسی رہنما نے نمازِ عید کہاں ادا کی؟

سابق کپتان اور انکے بچوں کی جانب سے اوڑھے گئے مفلر پر مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے جس پر ‘القدس لنا’ کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ آج پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں