کراچی: موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

motorcycle

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ ماہ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

ادارہ سی پی ایل سی نے مارچ میں ہونے والے جرائم کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق مارچ میں شہریوں سے 968 موٹرسائیکلیں چھینی اور 4 ہزار 546 چوری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ میں چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں کی تعداد 15 ہزار 968 ہو گئی جبکہ مارچ میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر ایک ہزار 808 موبائل فونز اور 22 گاڑیاں چھینی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی 4 روپے 92 پیسے مزید مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

شہری سال 2024 میں مجموعی طور پر 6 ہزار 102 موبائل فونز اور 514 گاڑیوں سے محروم کر دیئے گئے۔

سال 2024 کے ابتدائی 3 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی 22 ہزار 584 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ دوران لوٹ مار ڈاکؤوں کے ہاتھوں 57 شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں