سعودی عالم ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کریں گے

ڈاکٹر عبدالکریم (Dr abdul kareem)

سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کریں گے۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ علمی حلقوں میں معروف ہیں اور ساتھ ہی فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، وہ 10 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ملک میں ان کا قیام 16 اپریل تک رہے گا۔

یو ٹیوب کی آمدن حرام ہے، سعودی عالم عاصم الحکیم

سعودی عالم  حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان کے دورے کا بنیادی مقصد بین المذاہب اور بین الممالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

قبل ازیں ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

امامِ کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ اور امامت

موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور کونسل آف مسلم سکالرز کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹرالعیسیٰ دینی خدمات کے حوالے سے نمایاں رہے ہیں، اسلامو فوبیا کے خاتمے اور مذہبی بنیاد پر پرامن بقائے باہمی کے فروغ سے متعلق ان کی خدمات کو عالمگیر سطح پر سراہا جاتا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں