ٹی20ورلڈکپ2024جیت کر آئیں گے،کپتان بابراعظم

babar azam بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی20ورلڈکپ2024جیت کر آئیں گے۔

کپتان بابر اعظم نےایک بیان میں کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے 100 فیصد کارکردگی دکھائیں، لیکن کرکٹ ایک کھیل ہے جہاں اونچ نیچ ہوتی ہے،سینئر پلیئرزکو چاہیے کہ وہ اپنےتجربات جونیئر کے ساتھ شیئرکریں تاکہ انہیں سیکھنا کا موقع ملے۔

بلوچستان،اسٹینو گرافر کے عہدے کو ختم کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران اچھی سپورٹ ملی، حیدرآباد کے لوگوں نے ہمارا شاندار استقبال کیا تھا۔ فخرزمان نے بھارت میں بہترین بلےبازی کی تھی، مجھے یقین تھا اگر فخرزمان وکٹ پر کھڑا رہاتو میچ جیت جائیں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے دوران ویرات کوہلی سے کرکٹ پر اچھی گفتگو ہوئی ، مخالف ٹیموں کے کھلاڑیوں  سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

پاکستان میں مہنگائی 50سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر کھیلیں، اگر آپ کوشش کریں اور نیت صاف ہو تو نتائج اچھے ملتےہیں، لوگ کہتےہیں یہ سارے کرکٹر ایسے ہی آجاتےہیں۔

میں انہیں بتانا چاہتا ہوں، ہمیں بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، ہم نے عید کے دنوں میں کرکٹ کھیلی اور کئی ، کئی ماہ اپنے گھروں سے دور رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سنچری اعزاز تھا کیوں کہ میری والدہ دیکھ رہی تھیں ، والدہ کو ہمیشہ کہتاہوں گھر میں بیٹھ کر میچ دیکھاکریں۔


متعلقہ خبریں