پاکستان میں مہنگائی 50سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

ورلڈ بینک

اسلام آباد (شہزاد پراچہ )عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافےنےمہنگائی کو50سال کی بلند ترین سطح پرپہنچادیا ہے۔

عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974کےبعد سب سے زیاد رہی ہے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔

شمالی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2 دہشت گرد مارے گئے

عالمی بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی50فیصد سے بڑھ گئی ، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سےپیداواری لاگت میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کے سبب مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر50.6 فیصد رہی ۔

عالمی بینک کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے میں شہری علاقوں میں انرجی انفلیشن40.6 فیصد تھی،پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی28.8 فیصد رہی گذشتہ سال اسی عرصے میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 25 فیصد تھی۔

کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے کیمرے، ڈرونز، لیپ ٹاپ قبضہ میں لے لیے

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روپےکے قدرمیں استحکام، فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے باوجود مہنگائی بڑھی،عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردباؤ میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں