سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی pti

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین کو جیل میں میسر سہولیات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 7 سیلز پر مشتمل سیکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، جس میں سے 2 سیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، باقی کے 5 سیل سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر بند رکھے گئے ہیں۔

سینٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر ہونگے ، بیرسٹر گوہر

ان سیلز کے صحن کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں، بانی تحریک انصاف آئی کے سیل تک رسائی بہت محدود ہے، کوئی بھی شخص بغیر اجازت وہاں تک نہیں پہنچ سکتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کے لیے پیشہ ور تربیت یافتہ افراد معمور ہیں، اڈیالہ جیل میں 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے، جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے 15 اہلکار تعینات ہیں، جن میں دو سیکیورٹی افسران بھی شامل ہیں۔

3 اہلکار سابق وزیراعظم عمران کی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں پر مامور ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے، جبکہ کیمروں پر 5 لاکھ روپے کا خرچ آیاہے۔

رمضان میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی ڈانس ویڈیوز بنانے کا حکم نامہ منسوخ

رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے کے لیے اسپیشل قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں، صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے جوکہ ایک اسپیشل کچن میں بنتا ہے،بانی تحریک انصاف کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے۔ انہیں کھانا فراہم کرنے سے قبل ایک میڈیکل افسر یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اس کا معائنہ کرتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل کے میڈیکل افسر کے علاوہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال کے 6 میڈیکل افسران بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے تعینات ہیں، راولپنڈی کے ایک دوسرے ہسپتال کے اسپیشلسٹ کی ٹیم جیل کا ہفتہ وار دورہ بھی کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں