ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 دہشتگرد ہلاک

فورسز آپریشن (forces operation)

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، مارے گئے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

تربت میں پاک بحریہ کی بیس پر حملے کی کوشش، 4 دہشتگرد ہلاک، جوان شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں