عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے، سرکاری ملازمین کا مطالبہ

sectrait

سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی تعطیلات پر تحفظات ظاہر کردئیے ہیں ۔

سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ ماہرین فلکیات اور موسمیات کے مطابق عید الفطر 10اپریل کو ہونے کا امکان ہے ۔ اگر سر کاری تعطیلات 10 اپریل سے شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آ بائی علاقوں کو کب جائیں گے ؟

عام شہریوں نے بھی کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے ، سرکاری ملازمین  نے وزیر اعظم  شہبازشریف سے پرزوراپیل کی ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے۔

پاکستان اور جاپان کے درمیان اہم منصوبوں کیلئے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط

یاد رہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف نے عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔

ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات دی گئی ہیں۔13 اپریل بروز ہفتہ ہے اور اتوار کی چھٹی ساتھ ملنے سے ملازمین پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

بشریٰ بی بی کو زہردینے کے کوئی شواہد نہیں ملے،ڈاکٹر عاصم یوسف

اسی طرح ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے اداروں میں ہفتہ 13 اور اتوار 14 اپریل کو چھٹی ہو گی وہ بھی پانچ چھٹیاں ہی منائیں گے۔


متعلقہ خبریں