سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا

State bank

سٹیٹ بینک آف پاکستان  نے عید الفطر کے موقع پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب میں خراب موسمی صورتحال کی پیشگوئی

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر 10 تا 12 اپریل 2024 بدھ تا جمعہ عام تعطیلات  ہونگی۔

بینک تعطیلات کے دوران سرکاری اور نجی بینکوں سمیت کمرشل بینکوں کی تمام برانچز بند رہیں گی تاہم آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم بحال رہے گی۔

جولائی تا مارچ: امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 3 فیصد اضافہ

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔

ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 13 اپریل بروز ہفتہ ہے اور اتوار کی چھٹی ساتھ ملنے سے ملازمین پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی قیمت میں عمومی کمی کارحجان

اسی طرح ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے اداروں میں ہفتہ 13 اور اتوار 14 اپریل کو چھٹی ہو گی وہ بھی پانچ چھٹیاں ہی منائیں گے۔


متعلقہ خبریں